خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی فضائیہ میں جدید ترین طیارہ “اسکورپین” شامل ہو گیا

ریاض:(ملت آن لائن) سعودی فضائیہ میں جدید ترین طیارہ “اسکورپین” شامل ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دفاعی طیاروں کی خبریں دینے والی “فلائٹ گلوبل”ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ سعودی فضائیہ میں جدید ترین طیارہ “اسکورپین” شامل ہو گیا ہے۔ ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں اس طیارے نے تجرباتی پرواز کی تھی۔ طیارہ ساز کمپنی کے چیئرمین نے جولائی کے مہینے میں بیان دیا تھا کہ سعودی عرب اس کے لڑاکا طیاروں کے سوداگروں میں سے ایک ہے۔