خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی فورسزاورحوثی باغیوں میں جھڑپ، فوجی افسرسمیت 7 اہلکارہلاک

ریاض:(اے پی پی) یمن کی سرحد کے قریب سعودی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں فوجی افسر سمیت 7 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران میں یمن کی سرحد کے قریب باغیوں سے جھڑپ کے دوران فوجی افسر سمیت 7 فوجی اہلکار مارے گئے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ باغی یمن کی سرحد سے منسلک نجران شہر سے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جس پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں سے باغیوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد باغی مارے گئے اور ان کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔