خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی فورسزنےعسیرمیں بیلسٹک میزائل مارگرایا

اسلام آباد:(اے پی پی) سعودی عرب کی فوج نییمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو عسیر کے علاقے میں فضاء ہی میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا ہے۔العربیہ ٹی وی نے سعودی عرب کے محکمہ دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرحد پار سے سعودی عرب میں ایک بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا تھا۔ سعودی فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا۔ادھر عرب اتحاد کے جنگی طیاروں نے جنوبی سعودی عرب کے ظہران کے ساحلی علاقے کو ملانے والی علب گذرگاہ کے قریب شمالی صعدہ میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ صعدہ میں ری پبلیکن محل کے قریب واقع فوجی کیمپ پر آٹھ فضائی حملے کیے گئے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر واقع بعض علاقوں بالخصوص حجہ، صعدہ اور الجوف گورنری میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ اتحادی ممالک کے طیاروں نے یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جب کہ سعودی بری فوج نے توپخانے کی مدد سے یمنی باغیوں کے مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ الجوف گورنری کے مغرب میں المتون شہر میں باغیوں کے مرکز، کتاف، باقم، منبہ، شدا اورحرض میں بھی یمنی باغیوں کے مراکز پر بمباری کرکیانہیں نقصان پہنچایا گیا۔سعودی عرب کی جوائنٹ فورسز ے سرحدی علاقوں میں حوثیوں اور علی صالح ملیشیا کی درندازی روکنے اور راکٹ حملوں کی روک تھام کے لیے سرحد کی کڑی نگرانی شروع کی ہے۔