خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا سےفرانس روانہ

واشنگٹن: (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا کے دورے کے اختتام پر صدر براک اوباما کو شکریہ کا پیغام بھیجا ہے۔وہ امریکا سے فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب ولی عہد نے امریکا سے روانہ ہوتے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ صدر اوباما کی فراخدلانہ اور شاندار میزبانی کے بہت ممنوں ہیں اور اس سلسلے میں تہہ دل سے ان شکریہ ادا کرتے ہیں۔انھوں نے اپنے دورے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ہونے والی بات چیت سے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے اور دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول کے لیے صدر اوباما اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں باہمی تعاون کو فروغ کو ملے گا۔واضح رہے کہ سعودی نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان اپنے دورہ فرانس کے دوران فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اور دیگر رہنماؤں سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق امور اور علاقائی تنازعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔