نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے آئندہ ماہ کے اوائل میں دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر ایک روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران عادل الجبیر وزیراعظم نریندرامودی اور وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات کریں گے جس دوران بھارتی وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق تیاریوں ، باہمی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بھارت اور سعودی عرب کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ریاض ڈکلیئریشن کے تحت گہرے سیاسی ، معاشی ، سیکیورٹی اور دفاعی تعلقات ہیں ۔دواپریل کوامریکہ سے واپسی پر شروع ہونیوالے نریندرامودی کادورہ سعودی عرب2010کے بعد پہلے بھارتی وزیراعظم کا دورہ ہوگا۔