خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی ولی عہد کا امریکا کا دورہ شراکت داری کو مضبوط بنائے گا، سعودی وزیر خارجہ

سعودی ولی

سعودی ولی عہد کا امریکا کا دورہ شراکت داری کو مضبوط بنائے گا، سعودی وزیر خارجہ

واشنگٹن(ملت آن لائن) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی عرب اور امریکا کے درمیان تعلقات کو سراہتے ہوئے انہیں ماضی میں کسی بھی وقت کے مقابلے میں اعلی ترین سطح پر قرار دیا ۔العربیہ ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ 8 دہائیوں پر محیط سعودی امریکی تعلقات تاریخی اور تزویراتی نوعیت کے ہیں، یہ تعلقات متبادل احترام اور متبادل مفادات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں کے حوالے سے مستقل رابطہ کاری اور مشاورت پر مبنی ہیں۔عادل الجبیر کے مطابق سعودی ولی عہد کا امریکا کا حالیہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان تزویراتی اور تاریخی شراکت داری کو مضبوط بنائے گا۔ اس کے نتیجے میں مشترکہ تعاون کے میدان میں نئے امکانات سامنے آئیں گے جن کا تعلق دونوں دوست ملکوں اور ان کے عوام کی منفعت سے ہے۔