خبرنامہ انٹرنیشنل

سعودی پرنس عبدالعزیز بن بندر انتقال کر گئے

سعودی پرنس

سعودی پرنس عبدالعزیز بن بندر انتقال کر گئے

کلکتہ: (ملت آن لائن) بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم نے مسلمان خاندان کے 14 افراد کا زبردستی تبدیل مذہب کرا دیا، تنظیم سے وابستہ افراد نے صحافیوں پر حملہ کر دیا۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ شہر میں ایک ہندو انتہا پسند تنظیم سمہتی تنظیم نے ایک مسلم خاندان کے 14 افراد کو زبردستی بنا دیا ہے، جب اس سلسلہ میں صحافیوں نے مسلمانوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی تو تنظیم سے وابستہ افراد نے صحافیوں پر حملہ کر دیا۔ ہندو تنظیم کا موقف ہے کہ مسلمان خاندان نے اپنی مرضی سے ہندو مذہب اختیار کیا اور اس حوالے سے باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ تاہم جب میڈیا نے مبینہ طور پر ہندو مذہب اختیار کرنے والے مسلمان خاندان کے افراد سے بات کرنے کی کوشش کی تو انتہا پسند ہندوؤں نے ان پر بھی حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔
…………………………………..
اس خبر کو بھی پڑھیے…سعودی پرنس عبدالعزیز بن بندر انتقال کر گئے

ریاض: سعودی عرب کے پرنس عبدالعزیز بن بندر انتقال کر گئے ہیں، ان کا نمازِ جنازہ آج ادا کیا جائے گا۔ سعودی عرب کی رائل کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز پرنس عبدالعزیز بن بندر انتقال کر گئے ہیں، ان کا نمازِ جنازہ آج ادا کیا جائے گا۔ سعودی پرنس عبدالعزیز بن بندر کی نمازِ جنازہ نمازِ عصر کے بعد ریاض کی مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔