جرمنی:(اے پی پی)یورپی یونین اور ایران نے عالمی طاقتوں روس اور امریکہ پر زور دیا ہے کہ میونخ میں ہونے والے معاہدے کے تحت شام میں جنگ بندی پر عمل کیا جائے۔ جرمنی میں ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگر ینی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں مزید انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کیلئے معاہدے پر فوری عمل کیا جائے۔ جواد ظریف نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک شام کے صدر بشارالاسد کی حمایت کر رہا ہے،انھوں نے کہا کہ وہ سفارتکاری کے ذریعے معاملے کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ شام میں جاری جنگ میں اب تک ڈہائی لاکھ سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔