خبرنامہ انٹرنیشنل

سلامتی کونسل اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر ہونی چاہئیں، ملیحہ لودھی

سلامتی کونسل اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر ہونی چاہئیں، ملیحہ لودھی

نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر موثر اور شفاف اندازمیں ہونی چاہئیں۔

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ انتخابات جمہوریت کا لازمی جزو ہیں، سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوریت کی بنیاد پر موثر اور شفاف اندازمیں ہونی چاہئیں۔

سلامتی کونسل اصلاحات پربین الحکومتی مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک اقوام متحدہ میں جمہوری عمل کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ حقائق ایک جیسے نہیں رہتے، وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔