خبرنامہ انٹرنیشنل

سلامتی کونسل اور روس نے ایران مخالف قرارداد ویٹو کردی

سلامتی کونسل اور روس

سلامتی کونسل اور روس نے ایران مخالف قرارداد ویٹو کردی

بلغراد:(ملت آن لائن) روس نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد ویٹو کردی سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں ایران پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ یمن میں حوثیوں کو میزائل کی فراہمی روکنے میں ناکام رہا ہے۔ قرار داد برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی، کل 15 ملکوں میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، روس اور بولیویا نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ چین اور قازقستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تاہم روس نے اسے ویٹو کر دیا، روسی سفیر واسیلی بینزیا نے کہا کہ برطانیہ کی جانب سے تیار کردہ اس دستاویز میں پیش کی جانے والی تفصیلات کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ دوسری جانب سلامتی کونسل نے یمن میں جنگ بندی کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد کو منظور کر لیا، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بھی ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مبجور نہیں کر سکیں اور نہ ہی ایرانی عوام اور حکومت کو ایک دوسرے سے الگ کر سکیں، سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں ایرانی عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کا پرامن ترین ملک ہے، ایرانی قوم ہماری آزادی، سربلندی اور فخر کا مظہر ہیں، نیٹ نیوز کے مطابق روس کی طرف سے قرارداد ویٹو ہونے کے بعد امریکا نے دھمکی دی ہے کہ وہ یک طرفہ طور پر ایران کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔