خبرنامہ انٹرنیشنل

سلامتی کونسل شامی فائربندی کی توثیق کرے، روس

ماسکو : (ملت+اے پی پی) روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی تنازعے کے لیے طے پانے والی ڈیل کی توثیق کرے۔ شام میں روس، ایران اور ترکی کی ضمانت سے طے پانے والی ڈیل پر عملدرآمد 29 اور30 دسمبر کی نصف شب سے ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے وتالی چْرکن نے رپورٹرز کو بتایا کہ سلامتی کونسل کے تمام اراکین میں ڈیل کی دستاویز تقسیم کر دی گئی ہے اور اِس کے ساتھ توثیق کی قرارداد کا متن بھی نتھی ہے۔ چرکن نے یہ بھی کہا کہ وہ سلامتی کونسل کے بند دروازے کے پیچھے ہونے والے اجلاس میں باضابطہ طور پر قراداد پیش کریں گے۔