خبرنامہ انٹرنیشنل

سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی مذمت کردی

اقوام متحدہ:(اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریاکےایٹمی تجربےکی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل نے ایٹمی تجربے کے بعد شمالی کوریا کے خلاف اقدامات کی تیاری شروع کردی ہے- سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ حکومت کےخلاف قراردادکےلیےاقدامات پرفوری کام شروع کیاجارہا ہے۔ شمالی کوریا نے گزشتہ روز پانچواں ایٹمی تجربہ کیا تھا، پیانگ یانگ کی جانب سے ایک ہی سال میں یہ دوسرا جوہری تجربہ ہے۔ نوبی کوریا نے اس تجربے کو شمالی کوریا کااب تک کا سب سے خطرناک جوہری تجربہ قرار دیا ہے۔ امریکی صدر اوباما کا کہنا تھا شمالی کوریا کو اشتعال انگیز اقدامات کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔