خبرنامہ انٹرنیشنل

سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کرنا عالمی برادری کی توہین ہے، فلسطین

سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کرنا عالمی برادری کی توہین ہے، فلسطین
مقبوضہ بیت المقدس:(ملت آن لائن) فلسطینی اتھارٹی نے اقوام متحدہ میں امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے خلاف پیش کردہ قرارداد کو ویٹو کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی برادری کی توہین اور تذلیل قرار دے دیا۔ فلسطینی اتھارٹی کے ایوان صدر سے جاری بیان میں سلامتی کونسل میں القدس کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد ویٹو کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب فلسطینیوں کے پاس اپنے حقوق کے حصول کے لیے جنرل اسمبلی سے رجوع کے سوا کوئی چارہ نہیں۔