خبرنامہ انٹرنیشنل

سلامتی کونسل ہمارے میزائل تجربات کے جواب میں کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی:ایرانی وزیر خارجہ

تہران:(اے پی پی) ایران نے اس یقین کا اظہار کیا گیا ہے کہ ان کے میزائل تجربات کے جواب میں سلامتی کونسل کوئی اقدام نہیں اٹھائے گی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات ایران کے وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ان کے یہ تجربات گزشتہ برس طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور امریکا کی جانب سے ایک مشترکہ خط سلامتی کونسل کو تحریر کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی میزائل تجربات کے ردعمل میں سلامتی کونسل کوایران کے خلاف ایک قرارداد منظور کرنا چاہیے۔ مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات گزشتہ برس طے پانے والے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔