خبرنامہ انٹرنیشنل

سلوواکیہ نے یورپی یونین کی ششماہی صدارت سنبھال لی

براٹیسلاوا(آئی این پی)سلوواکیہ نے اپنی باری آنے پر اگلے چھ ماہ کے لیے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلوواکیہ نے یکم جولائی سے اپنی باری آنے پر اگلے چھ ماہ کے لیے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لی ہے ۔یورپی یونین کے عمومی موقف کے برعکس سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فِیکو یورپ کی جانب مہاجرت کے شدید مخالف ہیں۔ گزشتہ سال سلوواکیہ نے صرف آٹھ پناہ گزینوں کو اپنے ہاں قبول کیا۔ سلوواکیہ ہی کی صدارت کے دوران سولہ ستمبر کو براتسلاوا میں یورپی یونین کی اہم سربراہ کانفرنس منعقد ہو گی۔