خبرنامہ انٹرنیشنل

سلیمان کریموف ٹیکس چوری کے الزام میں فرانس میں گرفتار

سلیمان کریموف ٹیکس چوری کے الزام میں فرانس میں گرفتار
پیرس: (ملت آن لائن) روس کے قانون دان اور بزنس مین سلیمان کریموف کو ٹیکس چوری کے الزام میں فرانس میں گرفتار کر لیا گیا۔فرانسیسی پراسیکیوٹرز آفس سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سلیمان کریموف کو نیس ائر پورٹ سے گرفتار کیا گیاہے ان پر ٹیکس چوری کے الزامات ہیں،فرانسیسی پراسیکیوٹرز آفس کے مطابق انھوں نے فرنچ رویرا میں متعدد پر تعیشش جائدادیں شیل کمپنیوں کے نام سے خریدی ہیں جس سے ان کو بڑی مقدارمیں ٹیکس کی چھوٹ مل گئی تھی۔روسی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ کریموف کے پاس سفارت پاسپورٹ ہے اور ان کو سفارتی استثناء حاصل ہے جس بارے فرانسیسی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تاہم فرانسیسی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس کے باوجود ان سے تفیش کی جا سکتی ہے۔فوربز میگزین نے رواں سال کے شروع میں اپنے ایک جائزے میں کریموف کو روس کا 21واں امیر ترین شخص قرار دیا تھا جس کی دولت 6.3 بلین سے زائد پر مشتمل ہے،وہ روس میں سونے کی پیداوار دینے والی کمپنی پولیعس کے مالک ہیں۔