واشنگٹن۔(ملت آن لائن) بحر اوقیانوس میں پیدا ہونے والا ایک نیا سمندری طوفان ’مائیکل‘ امریکی ساحلوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ طوفانوں پر نظر رکھنے والے امریکی مرکز کے مطابق اس وقت یہ کیٹگری ایک کا طوفان ہے۔ بدھ کو مائیکل کے امریکی ریاست فلوریڈا کے شمالی ساحل سے ٹکرانے کی توقع ہے تاہم اس وقت اس کی شدت تین درجے تک پہنچ چکی ہو گی۔ امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو بجلی کی بندش، شدید بارش اور طوفانی ہواؤں سے خبردار کیا ہے۔