خبرنامہ انٹرنیشنل

سنگاپورایئرلائنزکےطیارےکےانجن میں آگ لگ گئی

سنگا پور(آئی این پی)سنگاپور سے اٹلی کے شہر میلان جانے والے سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنگاپور میں ایئرپورٹ حکام کے مطابق میلان جانے والے سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے دائیں انجن میں آگ چانگی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران لگی۔ ایک مسافر نے اس آگ کے منظر کی ویڈیو بھی بنائی جس میں دیکھا گیا کہ طیارے کے دائیں انجن میں شدید آگ لگی ہوئی ہے ۔تاہم فائر فائٹرز نے بعد میں آگ پر قابو پا لیا۔ طیارے میں عملے کے انیس ارکان اور دو سو بائیس مسافر سوار تھے۔ تمام کو ایمرجنسی حکام نے بحفاظت نکال لیا ۔حکام کے مطابق مسافروں کو بعد میں دوسرے طیارے کے ذریعے میلان روانہ کیا جائے گا۔