خبرنامہ انٹرنیشنل

سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں ٗدین صرف اسلام ہے ٗترک صدر

سنی یا شیعہ

سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں ٗدین صرف اسلام ہے ٗترک صدر

خصوصی طیارے سے(ملت آن لائن)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ سنی یا شیعہ نام کا کوئی دین نہیں، ہمارا ایک ہی دین ہے جو کہ اسلام ہے۔افریقی ممالک کے دورے سے تیونس سے واپسی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مغربی ممالک مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا انہیں اور ان کے ملک کو سنی مسلمان کے نام سے پکار رہا ہے تاہم وہ سنی یا شیعہکی تفریق کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ وہ صرف اسلام کو مذہب سمجھتےہیں۔انہوںنے کہا کہ ایسے سازشی کھیل سے بچنے کے لیے انتہائی محتاط رہنا ضروری سمجھتے ہیں۔القدس سے متعلق استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے بعض عرب رکن ممالک کے روئیے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اہم مسئلے پر چند عرب ممالک نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا تاہم اس کے باوجود اجلاس میں شرکت تسلی بخش تھی۔

………………….

ترکی کا جدید روسی میزائل خریدنے کا فیصلہ

انقرہ(ملت آن لائن) ترکی نے 2020ء تک جدید روسی میزائل ایس 400 کی 2 بیٹریاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس دفاعی معاہدے کو دونوں ملکوں نے 29 دسمبر کو حتمی شکل دی ہے۔ ایس فور ہنڈرڈ روسی میزائل زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، اس کی پہلی ترسیل 2020ء کی پہلی سہ ماہی میں عمل میں آئے گی۔ اس دفاعی ڈیل کے تحت روس اور ترکی مشترکہ طور پر میزائل سازی کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔ اس میزائل نظام کا انتظام ترک ماہرین کے ہاتھوں میں ہو گا۔