خبرنامہ انٹرنیشنل

سوشل میڈیا ان کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے، تنقید نہ کریں: بھارتی آرمی چیف

سوشل میڈیا ان کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے، تنقید نہ کریں: بھارتی آرمی چیف

نئی دہلی: (ملت آن لائن) سوشل میڈیا ان کیخلاف استعمال کیا جاتا ہے، تنقید نہ کریں: بھارتی آرمی چی بھارتی عوام نے آئینہ دکھایا تو بھارتی آرمی چیف برا مان گئے۔ سوشل میڈیا کے الفاظ توپ کے گولے لگنے لگے۔ کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر تنقید نہ کریں کیونکہ وہ ان کے خلاف ہی استعمال ہوتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو اس وقت منہ کی کھانی پڑی جب انہوں نے سوشل میڈیا پر تنقید سے متعلق بیان دیا۔ عوام نے آئینہ دکھایا تو سوشل میڈیا کے الفاظ توپ کے گولے بن کر ان پر گرے۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ سوشل میڈیا ان کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، اس لئے تنقید نہ کریں۔ اس سے پہلے بھارتی فوج کے سربراہ نے پاکستان کو گیدڑ بھبکی دی تھی کہ اگر نئی دلی کی انتظامیہ ہمیں حکم دیتی ہے تو ہم کسی بھی وقت سرحد عبور کر سکتے ہیں، مگر پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب نے ان کا منہ بند کر دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ردعمل میں کہا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، ہر مہم جوئی کا بھرپور جواب ملے گا۔