خبرنامہ انٹرنیشنل

سوشل میڈیا پر دی جانے والی طلاق درست ہے :آل انڈیا مسلم بورڈ کا فیصلہ

نئی دہلی:( اے پی پی ) سوشل میڈیا پر دی جانے والی طلاق درست ہے اور اس سے علیحدگی ہو جاتی ہے ۔ آل انڈیا مسلم بورڈ نے دو ٹوک وضاحت کردی ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے قرار دیا ہے کہ سکائپ ، واٹس ایپ ، فیس بک ، ای میل ، ایس ایم ایس ، ٹیلی فون کال سمیت دیگر سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی طلاق درست ہے اور اس سے علیحدگی ہوجاتی ہے ۔ بورڈ نے بھارتی سپریم کورٹ کے ریمارکس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس میں مسلم خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمے کیلئے اسلامی قوانین کے مطالعے کی تجویز دی گئی تھی ۔ بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے سینئر رکن اور ترجمان عبدالراہل قریشی نے واضح کیا کہ عدالتی حکم قانونی طور پر مناسب نہیں کیونکہ مسلم لا مذہب کا لازمی حصہ ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی ہے کہ ہر اس ذریعے سے طلاق ہوسکتی ہے جس سے مرد اور عورت ایک دوسرے کو میاں بیوی کی حیثیت سے شناخت کرسکیں ۔