خبرنامہ انٹرنیشنل

سوویت یونین دھوکہ بازی کی وجہ سے ٹوٹا: گوربا چوف

ماسکو: (ملت+اے پی پی) 26 دسمبر 1991ء کو سوویت یونین کے ٹوٹنے اور اپنے استعفیٰ دینے کے اعلان کے بعد سابق صدر میخائل گورباچوف نے پہلی بار اپنی زبان کھولی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دھوکہ بازی نے ملک کو توڑ ڈالا تھا۔ 85 سالہ روسی رہنماء نے کہا کہ گیارہ ریاستوں نے بغاوت کی چنانچہ انہوں نے جرم کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تقسیم اور ملک میں لڑائی ہو رہی تھی، وہ اقتدار سے چپکے رہنے کے لئے ملک کو خانہ جنگی میں نہیں دھکیل سکتے تھے، استعفیٰ دینا ہی انکی کامیابی تھی۔ سابق صدر گورباچوف نے مغرب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر روس کو اشتعال دلانے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا کو خصوصی ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ روسی صدر پیوٹن کی مخالفت کرے اور ان سے چھٹکارا پائے۔