خبرنامہ انٹرنیشنل

سٹیٹ بینک آف انڈیا نے اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے کی حد میں کمی کردی

نئی دہلی۔(ملت+اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے اے ٹی ایم سے نقدی رقم نکالنے کے ضوابط میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ ایس بی آئی نے نقدی نکالنے کی روزانہ کی حد میں تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس بی آئی نے واضح کیا کہ صارفین 31 اکتوبر سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 20 ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکال سکیں گے۔ ابھی تک یہ حد 40 ہزار روپے ہے۔ایس بی آئی نے شاخوں کو حکم جاری کیا کہ اے ٹی ایم لین دین میں دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ڈیجیٹل، کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے مقصد سے نقد رقم نکلوانے کی حد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل لین دین پر زور دئے جانے کے باوجود نقدی کی طلب برقرارہے۔ بعض تخمینوں کے مطابق، بازار میں روپے کی مقدارنوٹ بندی سے پہلے کی حالت میں پہنچ گئی۔