خبرنامہ انٹرنیشنل

سڈنی: دہشتگردی کی منصوبہ بندی پر 7افراد گرفتار

آسٹریلوی:(ملت+اے پی پی) پولیس نے کرسمس پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق سڈنی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں آسٹریلوی پولیس نے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد میلبرن شہر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ گرفتار افراد ریلوے اسٹیشن، فیڈریشن اسکوائر اور چرچ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔