نئ دلی:(اے پی پی)سیاچن میں برفانی تودے میں دبے ایک بھارتی فوجی کو 6 روز بعد زندہ نکال لیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے سیاچن کے گلیئشیئر میں 25 فٹ اندر تک دبے فوجی اہلکار کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔3 فروری کو سیاچن کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے 10 بھارتی اہلکار برف میں دب گئے تھے،جس میں سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔جن میں سے 4 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔