خبرنامہ انٹرنیشنل

سینا، مصری افواج کی شدت پسندوں کے خلاف نئی کارروائی

سینا، مصری افواج کی شدت پسندوں کے خلاف نئی کارروائی

قاہرہ (ملت آن لائن) مصر کی افواج نے سینا میں عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے کے لئے نئی کارروائی کا آغاز کیا ہے ۔امریکی خبررساں ادارے نے مصر کے فوجی ترجمان کے حوالہ سے بتایا کہ ملک بھر میں دہشت گرد، جرائم پیشہ عناصر اور تنظیموں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔اس آپریشن میں سینا کے شمالی اور مرکزی علاقے کو شدت پسندوں سے خالی کرایا جائے گا جہاں گذشتہ سال شدت پسندوں نے ایک صوفی مسجد پر حملہ کرکے 311 نمازیوں کو ہلاک کیا تھا۔مصر ی فوج کے ترجمان، کرنل تمر الرفاعی نے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو مسترد کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 2 برس میں مصر نے شمالی سینا میں 100 سے زائد اسرائیلی فضائی حملوں کی اجازت دی۔ اہل کار نے صرف اتنا بتایا ہے کہ مصر کی سلامتی افواج وادیِ سینا میں عسکریت پسندوں کے خلاف لڑ رہی ہیں اور اْنھوں نے مصر کے ذرائع ابلاغ کو متنبہ کر رکھا ہے کہ وہ صرف مصر کی فوج کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات پر مبنی رپورٹ دیں۔تاہم طویل مدت سے اس فوجی تعاون پر شبہے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور جون میں اسرائیل کے انسٹی ٹیوٹ فور نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز (آئی این ایس ایس)‘ نے توجہ دلائی تھی کہ دہشت گردی کے انسداد کے خلاف رابطے کی اکثر سامنے والی خبریں درست ہیں تو اس سے ’’دونوں ملکوں کے مابین اعتماد کی سطح کا اندازہ ہوتا ہے، جس میں اسرائیل مصر کو متعدد فوجی، ٹیکنالوجی اور آپریشنل انٹیلی جنس فراہم کرتا ہے؛ اور مصر کی منظوری کے ساتھ سینا میں اَن مینڈ ائریل وہیکلز کی مدد سے حملے کیے جاتے ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اْنھیں اِس بات پر شک ہے کہ اسرائیل مصر کی فوج کو فضائی حمایت فراہم کرتا ہے، اور وہ یہ کہتے ہیں کہ ڈرون اور لڑاکا طیاروں کی مدد سے مصر کی فضائی حدود میں داخل ہوئے بغیر ہی اسرائیلی فضائی سرحد میں رہتے ہوئے مصر کے سینا کے علاقے میں موجود اہداف پر فائرنگ کی جا سکتی ہے۔