خبرنامہ انٹرنیشنل

سینڈرکا ہلیری کلنٹن کا ساتھ دینے کا وعدہ

واشنگٹن:(اے پی پی) سینیٹر برنی سینڈر نے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دینے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے لیکن انہوں نے پارٹی کا امیدوار بننے کی اپنی مہم کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔سینڈر نے اپنے حامیوں کو آن لائن خطاب کرتے وقت محترمہ کلنٹن کی حمایت نہیں کی لیکن انہوں نے اعتدال پسند پالیسی کے ایجنڈے اور ڈیموکریٹک پارٹی میں بہتری کے لئے کم سطح پر مہم چلانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اگلے 5 ماہ تک ہماری مہم ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ٹرمپ کو شکست دینے کے لئے کام کرنے کا ہونی چاہیے