خبرنامہ انٹرنیشنل

سی آئی اے نے 12 ملین خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کر دیں

واشنگٹن:(ملت+اے پی پی) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے12ملین خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کردی ہیں، دستاویزات کے اس ذخیرے میں 1940سے1990 تک کی ایجنسیوں کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات موجود ہیں۔ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے12 ملین خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کردی ہیں۔ ان دستاویزات کے منظرعام پر آنے سے سی آئی اے کی تاریخ اور سرد جنگ، کوریائی اور ویتنام جنگ سے متعلق ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئیں گی۔ان دستاویزات میں73ہزار جرمنی کے حوالے سے بھی ہیں۔ افشا کی گئی معلومات میں اس ادارے کی حالیہ برسوں کی سرگرمیوں سے متعلق مواد شامل نہیں ہے۔