خبرنامہ انٹرنیشنل

سی پیک منصوبہ علاقائی امن واستحکام اورترقی میں مددگارہوگا: چین

بیجنگ: (اے پی پی) دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چُن یِنگ نے کہا سی پیک پائیدار ترقی کے حصول کے لئے چین اور پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ کسی تیسرے ملک کو نشانہ بنانے کا منصوبہ نہیں۔ سی پیک علاقائی امن واستحکام اور ترقی اور علاقائی روابط کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا مسئلہ کشمیر پر چین کی ایک مسلسل اور واضح پالیسی ہے۔