خبرنامہ انٹرنیشنل

سی پیک منصوبے پر کام ٹھیک ہو رہا ہے، چین

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی ) چین نے اپنے عزم کا واضع اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر کام ٹھیک ہو رہا ہے، بعض لوگ اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،سی پیک میں پنجاب کو سب منصوبے دینے کا الزام درست نہیں ۔چینی سفارت کار محمد لجیان ڑاو نے سماجی رابطے کی وئبسائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راہداری منصوبے سے متعلق ٹویٹس اور شائع ہونے والی خبروں کی تردید و وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پر کام ٹھیک ہو رہا ہے۔ ‘لیکن بعض لوگ اسے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا سی پیک میں پنجاب کو سب منصوبے دینے کا الزام دینا درست نہیں کیونکہ میرے نزدیک بلوچستان کو اس سے زیادہ فائدہ ہوگا لیکن بلوچستانصوبے کی اشرافیہ عام لوگوں کو بیوقوف بنانا چاہتی ہے۔لجیان ڑاو نے کہا خیبر پختونخوا کے ضلع دیر پایان میں ایک پن بجلی کے منصوبے پر کام کرنے والے چینی مزدوروں کے بارے میں افواہیں ہیں کہ وہ اس کیمپ کے قیدی ہیں انہوں نے ک کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے اوریہ سب سے بڑا مذاق قرارہے مجھے ماضی میں چینی انجینئروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا اومجھے معلوم ہے کہ چینی ایماندار دوست ہیں انہوں نے کہااگرکسی کو چین یا سی پیک سے متعلق معلومات چاہیے تو مجھے فالو کریں۔