خبرنامہ انٹرنیشنل

شادی میں جاتے ہوئے دلہن آخری سفرپرروانہ

شادی میں جاتے ہوئے دلہن آخری سفرپرروانہ
الریاض:(ملت آن لائن)زندگی کے بہترین دنوں میں سے ایک دن انسان کی شادی کا بھی ہوتا ہے، جس دن وہ ایک نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہا ہوتا ہے پرسعودی عرب میں ایک دلہن اپنی شادی میں شرکت کے لیے توگھرسے نکلی پرخالق حقیقی سے نا ملی۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 18 سالہ دلہن اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے شادی میں شرکت کے لیے اپنے گھر والوں کے ہمراہ جارہی تھی کہ کارکو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دلہن سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں نے بہت شدید دکھ کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والی دلہن کو نہیں جانتا پرحادثے کے باعث وہ بہت افسوس میں ہےسعودی عرب میں ٹریفک حادثات زیادہ ہوتے ہیں جب کہ رواں سال اب تک 7 ہزار کار حادثے ریکارڑ کیو جاچکے ہیں۔