امریکی ڈرونز نے جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع پر ہساکا صوبے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران حملے کیے، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،تنظیم انسانی حقوق
دمشق(آئی این پی) شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر امریکی ڈرون حملوں میں 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ڈرونز نے جنگجووں کی موجودگی کی اطلاع پر شمال مشرقی شام کے صوبے ہساکا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران حملے کیے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شامی میڈیا کے مطابق حملے میں داعش کے جنگجوووں کو نشانہ بنایا گیا۔انسانی حقوق کیلئے شامی مبصر گروپ کاکہنا ہے کہ ڈرون حملے۔برطانیہ میں قائم آبزرویٹری نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں سے 15 افراد عراق کی سرحد کے قریب الشادادی شہر میں ایک بیکری پر حملے کے دوران ہلاک ہوگئے تھے ۔الشادادی شدت پسند تنظیم داعش کیلئے ایک لاجسٹک مرکز ہے ۔امریکی قیادت میں اتحاد شام اور عراق میں ہساکا اور الرقہ صوبوں میں داعش کے اہداف کونشانہ بنارہا ہے ۔