خبرنامہ انٹرنیشنل

شام:متحارب باغیوں کےدرمیان جھڑپوں میں 300 جنگجوہلاک

دمشق:(اے پی پی) شامی دارالحکومت کے نواح میں اعتدال پسند باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں انتہاپسند باغیوں کے مابین جاری جھڑپوں کے نتیجے میں 300 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقی غوطہ میں متحارب باغی گروہوں میں شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں اطراف کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مشرقی غوطہ میں یہ لڑائی گزشتہ ماہ کے آخر میں اس وقت شروع ہوئی تھی جب باغیوں نے اس علاقے پر قبضہ کرنے کی کوشش شروع کی تھی۔