دمشق :(آئی این پی )شام کے دارالحکومت دمشق میں پولیس آفیسرز کلب پر خودکش کار بم حملے میں بیس افراد ہلاک اور اسی کے قریب زخمی ہوگئے۔ داعش نے دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ شام میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر حملہ کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر پولیس کو نشانہ بنایاعینی شاہدین نے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور کہا کہ داعش کا حملہ دراصل شامی فوج کی کامیابیوں کا ردعمل ہے۔شامی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو پولیس آفیسرز کلب میں داخل نہیں ہونے دیاحملہ آور نے دروازے پر ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔