خبرنامہ انٹرنیشنل

شامی حکومت کی ’غوطہ‘ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ امریکہ کی مذمت

شامی حکومت کی ’غوطہ‘ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی‘ امریکہ کی مذمت

نیویارک:(ملت آن لائن) امریکہ نے شام کے مشرقی علاقے ’غوطہ‘ میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود شامی حکومت اور روس کی جانب سے کی جانے والی بمباری پر شدید مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے شام میں 30 روزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود شامی لڑاکا طیاروں کی ’غوطہ‘ میں بمباری کو امریکہ نے اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیرکیلی کیوری نے کہا کہ جنگ بندی کے باوجود ’غوطہ‘ میں جاری بمباری انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے کو قرارداد کی منظوری کے بعد سے اب تک شامی حکومت کی بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔
روسی صدر کا شام کے شہرغوطہ میں روز5 گھنٹے بمباری روکنے کا حکم
خیال رہے کہ دو روز قبل روس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے آدھے گھنٹے بعد شامی لڑاکا طیاروں کی جانب سے باغیوں کے زیرقبضہ علاقے میں بمباری کی گئی تھی۔ بمباری کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
شام میں وحشیانہ بمباری،خواتین و بچوں سمیت 540سے زائد شہید
شام میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی تنظیم کے مطابق گزشتہ 9 روز کے دوران بمباری کے نتیجے میں 550 سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے شام کے علاقے غوطہ کو زمین پر جہنم قرار دیتے ہوئے وہاں جاری بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔