قاہرہ ۔ (اے پی پی) عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری نبیل العربی نے کہا ہے کہ شام کی سرزمین پر روسی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف نہیں ہیں تاہم عرب لیگ کو فضائی حملوں کے باعث عام لوگوں کے مارنے تشویش ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحافیوں کو انٹرویو میں نبیل العربی نے کہا کہ شام کے بحران کا سیاسی حل صرف فوری طور پر تصادم میں شریک ہر فریق کی جانب سے جنگ بندی کے بعد ہی ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ روس شام میں بشار الاسد کی حکومت کی درخواست پر موجود ہے اور یہ اجازت بین الاقوامی قانون کے مطابق اقوام متحدہ کے دستور کی شق 15 میں دی گئی ہے۔