خبرنامہ انٹرنیشنل

شامی شہرعفرین کا بہت جلد محاصرہ کرلیں گے‘ ترک صدر

شامی شہرعفرین کا بہت جلد محاصرہ کرلیں گے‘ ترک صدر

انقرہ :(ملت آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ترکی کی فورسز شام کے شہر عفرین کا محاصرہ کرلیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شامی شہرعفرین کا بہت جلد محاصرہ کرلیں گے۔ رجب طیب اردگان نے کہا کہ ہمارے آپریشن کا مقصد اس جگہ کو ایک محفوظ علاقہ بنانا ہے جہاں ترکی میں موجود شامی مہاجرین واپس جاسکیں گے۔ ترکی کا خیال ہے کہ وائی پی جے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی شاخ ہے جو 1984 سے ترکی کی ریاست کے خلاف بغاوت کررہی ہے۔ خیال رہے کہ 2011 سے جنگ سے متاثرہ شام کے 35 لاکھ سے زائد لوگ ترکی میں پناہ گزیر بن کر جاچکے ہیں۔
کرد جنگجوؤں نےشامی فوج سےمعاہدہ کرلیا
یاد رہے کہ 3 روز قبل شام کے شمال مغربی علاقے عفرین میں لڑنے والے کرد جنگجوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے شامی حکومت سے معاہدہ کرلیا ہے۔ کرد جنگجوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے شامی حکومت سے اس بات پر معاہدہ کیا ہے کہ وہ ترکی کی جاررحانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے جنگجؤوں کو فوجی امداد فراہم کرے گی۔