دمشق ۔(اے پی پی) شام کے جنوبی صوبہ قنطیرہ میں کار بم دھماکے میں 18 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ شام کی انسانی حقوق کی تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی صوبہ قنطیرہ میں کار بم دھماکے میں 18 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جس میں حکومت مخالف گروپ شامی انقلابی فرنٹ کے چار کمانڈر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے اس گروپ کو عرب ممالک اور اردن کی حمایت بھی حاصل ہے۔ امریکا نے سال 2014ء میں اس گروہ کو عسکریت پسند تربیت دینے کا اعلان کیا تھا۔