خبرنامہ انٹرنیشنل

شامی فوج نے باغیوں کے زیرقبضہ علاقے کا 10 فیصد کنٹرول حاصل کرلیا

شامی فوج نے باغیوں کے زیرقبضہ علاقے کا 10 فیصد کنٹرول حاصل کرلیا

دمشق:(ملت آن لائن)شامی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ کے 10 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔

شامی مبصرین کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران حکومتی اور اتحادی فورسز کی جانب سے باغیوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے جس کے دوران مشرقی غوطہ کا 10 فیصد علاقہ باغیوں کے تسلط سے چھڑا لیا گیا۔

شامی مبصرین کے مطابق حکومتی فورسز کی تازہ کارروائیوں کے بعد مشرق اور جنوب مشرق میں 4 علاقے اور 2 ائیر بیس حکومتی فورسز کے قبضے میں چلی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ شام کے مشرقی علاقے غوطہ میں گزشتہ 15 روز کے دوران بمباری اور زمینی کارروائی کے نتیجے میں 600 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔