خبرنامہ انٹرنیشنل

شامی فوج نے مشرقی غوطہ کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کر دیا

شامی فوج نے مشرقی غوطہ کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کر دیا

دمشق: (ملت آن لائن) سرکاری میڈیا کے مطابق آخری باغی گروپ نے بھی معاہدے کے بعد شہر چھوڑ دیا، باغیوں کو اہلخانہ سمیت شمالی شہر جرابلس روانہ کر دیا گیا۔ کئی ہفتوں کی خونریز لڑائی کے بعد بالاخر شامی فوج نے مشرقی غوطہ کا کنٹرول سنبھا لیا۔ شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اہم قصبے دومہ پر قابض آخری باغی گروپ نے بھی محفوظ راستہ ملنے پر شہر چھوڑ دیا۔ جنگجوؤں اور ان کے اہلخانہ کو سرکاری بسوں میں شمالی شہر جرابلس روانہ کر دیا گیا جو ابھی تک باغیوں کے قبضے میں ہے۔ مشرقی غوطہ پر 2012ء سے چار مختلف باغی گروپس قابض تھے، جن کے خلاف شامی فوج گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے کارروائی کر رہی تھی۔ 18 فروری سے جاری لڑائی میں 1600 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے تھے۔
………………………………………….
اس خبرت کو بھی پڑھیے….ایئر ہوسٹس سے نازیبا سلوک، تلاشی کیلئے کپڑے اتروا لیے

لاہور: (ملت آن لائن) چین میں اسپائس جیٹ کی ایئر ہوسٹس کا وڈیو وائرل ہو گیا جس میں وہ ایئر لائنز پر اپنے کپڑے اتار کر تلاشی لینے کا الزام لگا رہی ہیں جبکہ ایئر لائنز نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
فلائٹ انچارج نے کہا کہ ہوائی جہاز سے اترنے کے بعد شبہ کی بنیاد پر اس کی تلاشی لی گئی کیونکہ وہ پرواز میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر سامان کی فروخت سے ہونیوالی آمدنی میں خوردبرد کر رہی تھی۔
اسپائس جیٹ نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کی سیکیورٹی ٹیموں نے حفاظتی انتظامات کے تحت گزشتہ شب فضائی میزبانوں کے کپڑوں کی تلاشی سرسری انداز سے کی تاہم کپڑے اتار کر تلاشی لینے کے الزام کو خارج کر دیا۔