خبرنامہ انٹرنیشنل

شامی فوج کی مشرقی غوطہ میں بمباری جاری، مزید 36 شہری جاں بحق

شامی فوج کی مشرقی غوطہ میں بمباری جاری، مزید 36 شہری جاں بحق

دمشق:(ملت آن لائن) شامی فوج کی مشرقی غوطہ میں باغیوں پر بمباری جاری ہے جس میں مزید 36 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مشرقی غوطہ سے مزید 10 ہزار شہریوں نے انخلا کیا جنھیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ مشرقی غوطہ میں ہلاکتیں 1400 ہوگئی ہیں جب کہ شامی فوج نے مشرقی غوطہ کے 80 فیصد علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

دوسری طرف شامی علاقے عفرین میں ترک فوج کی کرد ملیشیا کے خلاف بمباری جاری ہے جس میں گزشتہ روز مزید 11 افراد مارے گئے۔ عفرین سے 2 لاکھ شہریوں نے انخلا کیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں شام میں لڑائی زدہ علاقے مشرقی غوطہ اور عفرین سے60 ہزار افراد اپنی جان بچانے کے لیے نکلے ہیں۔