خبرنامہ انٹرنیشنل

شامی فورسز کی طرف سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر 65 فضائی حملے

شامی فورسز کی طرف سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر 65 فضائی حملے

دمشق: (ملت آن لائن+اے پی پی) شامی حکومتی فورسز نے ملک کے وسطی حصے میں باغیوں کے زیر قبضہ حمص اور حما کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 65 فضائی حملے کئے ۔ یہ بات شام کے حالات پر نظر رکھنے والی برطانیہ میں قائم تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتائی۔ آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے براستہ حمص حلب تک رسائی کے لئے اس کوریڈور کو محفوظ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان گزشتہ شب شدید جھڑپیں ہوئیں اور حکومتی فورسز نے کچھ علاقوں میں پیش قدمی بھی کی ہے۔