خبرنامہ انٹرنیشنل

شام: ادلیب میں بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

شام: ادلیب میں بم دھماکہ، 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

دمشق: (ملت آن لائن) شام کے شہر ادلیب میں بم دھماکے میں کم از کم 18 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی ہے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس گروپ کے مطابق بم دھماکے کا نشانہ باغی فورسز کا ہیڈ کوارٹر تھا۔ مبصر گروپ نے مزید کہا ہے کہ شام کی فوج نے شمال مغربی علاقے ادلیب میں جاری لڑائی میں شدت پیدا کر دی ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق ان شدید حملوں کی بدولت شامی فوج کو پیش قدمی میں کامیابی ہوئی ہے اور باغیوں کے زیرقبضہ کئی دیہات پر قبضہ بھی حاصل کر لیا ہے۔ مبصر گروپ کے مطابق شام کی فوج کو ملکی فضائیہ اور روس کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…چینی ساحل پر لگی آگ دو روز بعد بھی نہ بجھائی جاسکی

بیجنگ (ملت آن لائن)آگ آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں تصادم کے بعد بھڑک اٹھی تھی، عملے کے 32 ارکان کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا، چینی ساحل پر ایرانی آئل ٹینکر اور کارگو شپ میں تصادم کے بعد لگی آگ دو روز بعد بھی نہیں بجھائی جاسکی، حکام کے مطابق زہریلا دھواں عملے کے لاپتہ 32 ارکان کی تلاش میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ چین کے مشرقی ساحل پر ایرانی آئل ٹینکر اور چینی کارگو شپ میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی جو دو روز بعد بھی نہیں بجھائی جا سکی۔ زہریلا دھواں عملے کے لاپتہ 32 ارکان کی تلاش میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ ایرانی آئل ٹینکر میں تیس ایرانی اور دو بنگلہ دیشی افراد سوار تھے جو تمام لاپتہ ہیں جبکہ چینی کارگو شپ سے 21 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ ٹینکر میں ایک لاکھ چھتیس ہزار میٹرک ٹن خام تیل سمندر میں بہہ رہا ہے۔ چینی حکام کے مطابق آئل ٹینکر کے پھٹنے یا ڈوبنے کا خطرہ بھی ہے۔ ایرانی، چینی اور امریکی ریسکیو عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔