خبرنامہ انٹرنیشنل

شام: امریکا کی باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی

دمشق:(اے پی پی) امریکا نے شام میں لڑنے والے باغیوں کے لیے فضائی حدود سے ہتھیار پھینکے ہیں۔وائس آف جرمنی کے مطابق یہ عسکری گروپ شام میں داعش کے خلاف لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس بات کا بھی خدشہ موجود ہے کہ ان ہتھیاروں کو باغی اسد فورسز کے خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے، جب ایک سابق روسی سفارتکار نے ایک عرب ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا کہ روس سنجیدگی سے یہ سوچ رہا ہے کہ وہ شام میں اپنے زمینی فوجی دستے بھیج دے۔