خبرنامہ انٹرنیشنل

شام امن مذاکرات کا 8 واں اجلاس ملتوی

شام امن مذاکرات کا 8 واں اجلاس ملتوی
جنیوا:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام اسٹیفن ڈی میستورا نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت نے ابھی تک جنیوا میں ہونے والے امن مذاکرات کے آٹھویں دور میں شرکت کی تصدیق نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام اسٹیفن ڈی میستورا نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ ہمیں یہ پیغام موصول ہوا تھا کہ شامی حکومت کا وفد آج جنیوا مذاکرات میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے مگر ہم توقع کرتے ہیں کہ حکومت بہت جلد اس جانب آئے گی۔ دریں اثناء روس نے ساحلی شہر سوچی میں ہونے والی شامی عوام کی کانفرنس فروری تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے گزشتہ ہفتے شامی عوام کے درمیان قومی مذاکرات کے لیے یہ کانگریس نومبر ہی میں منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن شامی حزب اختلاف کے بعض گروہوں نے اس تجویز کو مسترد کردیا ہے۔