خبرنامہ انٹرنیشنل

شام اورعراق تقسیم ہو سکتے ہیں، جان برنین

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کیسربراہ جان برینن نے تہلکہ خیز بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شام اور عراق تقسیم ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان دونوں ممالک کا مملکتی ڈھانچہ نا قابل تلافی حد تک برباد ہو چکا ہے ۔ہمیں ان کی علاقائی سالمیت کے بارے میں خدشات لا حق ہیں اور ہمارے اندازے کیمطابق دونوں ممالک کو ایک مرکزی حکومت سے چلانا نا ممکن ہو گا۔انھوں نے ویسٹ پوائنٹ فوجی اکیڈیمی کیطرف سے نشریاتی ادارے سی ٹی سی سینٹی نل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق کو خونریزی اور جھڑپوں کیطرح مذہب اور فرقہ وارانہ کشیدگی نے بھی سخت نقصان پہنچایا ہے جس کے نتیجے میں ان ممالک میں خود مختار علاقے وجود میں آ سکتے ہیں۔ سی آئی اے کے سربراہ نے داعش کے خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں بھی داخلے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ داعش نے یمن میں القائدہ سے وابستہ گروپوں کیساتھ اتحاد کر رکھا ہے