خبرنامہ انٹرنیشنل

شام اور اسرائیل کی سرحد کے قریب ایرانی سرگرمیوں پر تشویش ہے،برطانیہ

شام اور اسرائیل کی سرحد کے قریب ایرانی سرگرمیوں پر تشویش ہے،برطانیہ

لندن(ملت آن لائن)برطانوی وزیرخارجہ بوریس جونسن نے شام اور اسرائیل کی سرحد پر ایرانی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شام اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر ایران کی موجودگی کسی بڑے خطرے کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔بوریس جونسن نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے حلیف ایران پر شام میں مداخلت بند کرنے پر زور دے اور تہران کو اشتعال انگیزی سے روکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں برطانوی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کی شام میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش شام کے تنازع کیپرامن سیاسی حل کی مساعی کوتباہ کرنے کے مترادف ہے۔ ایران کی سرگرمیوں سے شام میں امن وامان کی بحالی کی راہ میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔بوریس جونسن نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے حلیف ایران پر شام میں مداخلت بند کرنے پر زور دے اور تہران کو اشتعال انگیزی سے روکے۔