خبرنامہ انٹرنیشنل

شام: روسی طیاروں کی بمباری 84 افراد ہلاک

دمشق:(اے پی پی) شام کے مشرقی علاقے میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں داعش کے زیر اثر مشرقی علاقوں میں شامی اور روسی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں 3 شامی اور روسی طیاروں نے حصہ لیا جس میں 58 عام شہری بھی ہیں جب کہ باقی 24 افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ممکنہ طور پر ان کا تعلق داعش سے ہو سکتا ہے 2011 سے شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے باعث اب تک 2 لاکھ 80 ہزارسے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر یورپی ممالک کی جانب ہجرت پر مجبور ہیں۔