انقرہ ۔ (اے پی پی) ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوگلو نے کہا ہے سرحدی علاقے کلیس پرشام سے حملے کا بھر پورجواب دیا جائے گا۔ ترک میڈیا کے مطابق داعش کی جانب سے کلیس کے علاقے میں فائر کیے جانے والے راکٹ کے حملے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حملہ قوانین کے دائرہ کار میں نہیں ہے اس حملے کا فوری طور پر جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ترک مسلح افواج کو ہر قسم کے حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات کردی گئی ہیں اور ہر قسم کی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ ترکی کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں داعش فائر بندی پر عملدرآمد نہیں کر رہی۔داعش اور اعتدال پسند مخالفین کے درمیان جھڑپوں کاسلسلہ جاری ہے۔