خبرنامہ انٹرنیشنل

شام: مذاکرات کا عمل اب تک تعطل کا شکار

جینیوا:(اے پی پی)شام کے مستقبل کے حوالے سے مذاکرات کا عمل اب تک تعطل کا شکار ہے، تاہم امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ’ جنیوا میں موجود مندوبین شام میں جنگ بندی پر اتفاقِ رائے کے بہت قریب ہیں’۔ سوئٹزرلینڈ کےدارالحکومت جنیوا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ شام کے شہر حلب میں پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے پیش کیے گئے منصوبے پر پیش رفت ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ’ پہلی ترجیح حلب شہر میں خون خرابے کو روکنا ہے’۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنیسٹ کا کہنا تھا کہ’ شامی حکومت جنگ بندی کے حوالے سے وعدوں پر عملدرآمد کرے’، سعودی عرب کے وزیرخارجہ محمد جبیر نے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی،انھوں نے کہا کہ’ شام میں امن کے قیام کیلئے صدربشارالاسد کا جانا ضروری ہے’۔